31 جولائی 2015 - 09:22
شیعہ ڈاکٹروں کی تنظیم کے نئے صدر کا انتخاب/ ڈاکٹر شبیہ زیدی: جنگی بحران کا شکار علاقوں میں طبی امداد کی ضرورت

ڈاکٹروں کی تنظیم کے نئے صدر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تعاون سے ان علاقوں میں اپنی خدمات فراہم کرنا ہوں گی جو جنگی بحران کا شکار ہیں جیسے کراچی، یمن، عراق وغیرہ اس لیے کہ ان علاقوں میں طبی سہولیات بہت کم ہیں اور ضرورتمند زیادہ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے پہلے روز ہی شیعہ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
ڈاکٹر شبیہ حیدر زیدی کو شیعہ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا صدر منتخب کیا گیا جس کے بعد انہوں نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا: شیعہ ڈاکٹروں کی تنظیم نے تاہم بہت سارے کام عالمی سطح پر انجام دئے ہیں اور ہماری ذمہ داری بھی یہی ہے کہ اس تنظیم کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہمہ تن تلاش و کوشش کریں اور اپنے جوانوں کو علم طب سے آراستہ کریں اور معاشرے میں طبی سہیولیات فراہم کریں۔
ڈاکٹروں کی تنظیم کے نئے صدر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تعاون سے ان علاقوں میں اپنی خدمات فراہم کرنا ہوں گی جو جنگی بحران کا شکار ہیں جیسے کراچی، یمن، عراق وغیرہ اس لیے کہ ان علاقوں میں طبی سہولیات بہت کم ہیں اور ضرورتمند زیادہ۔
ڈاکٹر شبیہ حیدر زیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی یونیورسٹیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی یونیورسٹیوں میں رسمی تعلیم کے علاوہ اخلاقی فلسفے پر خاص توجہ دی جاتی ہے جو ایک اہم نکتہ ہے۔
انہوں نے آخر میں اس بات پر تاکید کی کہ عالم اسلام میں انسان دوستانہ خدمات فراہم کرنے اور جوانوں کے لیے مختلف پروگرام کے مواقع ایجاد کرنے کے لیے ہمیں مالی امداد کی اشد ضرورت ہو گی۔
واضح رہے کہ مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے اس کانفرنس میں ۳۰۰ سے زائد شیعہ اور سنی ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲